تحصیل ناظم و نائب ناظم کا تمام بازاروں اور سڑکوں کا دورہ

بدھ 16 نومبر 2016 16:52

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی ، تحصیل نائب ناظم سردار شجاع احمد نے تحصیل ممبران،ٹی اورآر اقبال دانش،ٹی اور آر ملک ثاقب کے ہمراہ ایبٹ آباد شہر کے تمام بازاروں اور سڑکوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

تحصیل ناظم کے اچانک دورے کے موقع پر ٹی ایم اے کا عملہ صفائی غائب تھا۔ جس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحصیل ناظم نے غیرحاضر ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم جاری کیااوربازاروں میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے جلد کارروائی کا عندیہ بھی دے دیاہے۔