پاکستان کی سیاست،کراچی کا موسم اور محبوبہ کے موڈ کا کوئی پتہ نہیں،رؤف صدیقی

بدھ 16 نومبر 2016 16:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی نے اے ٹی سی کی عدالت سے عمرے پر جانے کی درخواست کی،جسے منظور کرلیا گیا ہے۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رؤف صدیقی نے بتایا کہ جیل میں سیرت طیبہ پر کتاب مکمل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

دو سے تین ہفتوں میں کتاب چھپنے کیلئے چلی جائیگی۔ کتاب میں جیل کے روزو شب اور صحافیوں کا تذکرہ بھی موجود ہے۔انہوں نے سابق صدر پروزیز مشرف کی ایم کیو ایم کی سربراہی کی خبروں کی تردید کی۔ ساتھ ہی پرویز مشرف کی تعریف کرتے ہوئے لقمہ دیا کہ پاکستان کی سیاست،کراچی کا موسم اور محبوبہ کے موڈ کا کوئی پتہ نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :