تتلے عالی، اشتہاری ملزم کو پناہ دینے ،قتل کے ملزم سے آلہ قتل برآمد ہونے پر مقدمات درج کر لئے گئے

بدھ 16 نومبر 2016 16:55

ْتتلے عالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) اشتہاری ملزم کو پناہ دینے غفلت لاپرواہی پر ڈرائیونگ اور قتل کے ملزم سے آلہ قتل برآمد ہونے پر مقدمات درج کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پولیس تتلے عالی نے اشتہاری ملزم محمد نعیم کو پناہ دینے کے الزام میں بھائی احسان اللہ تنگ کلاں کیخلاف جبکہ غفلت لاپرواہی اور تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے پر ہائی ایس مزدا گاڑی کے ڈرائیوراعظم اور قتل کے زیر حراست ملزم قیصر عرف جبروبوپڑہ کلاں سے آلہ قتل تیس بور پسٹل برآمد ہونے پر ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :