ڈیکوریشن لائٹس کی ویلیوایشن میں بھاری اضافہ فوراً واپس لیا جائے‘ لاہور چیمبر
لاہور اور کراچی میں کھڑے کنٹینرز میں پڑا مال ضائع ہوجائے گا جس سے تاجروں کو بھاری نقصان ہوگا‘ عبدالباسط، ناصر حمید خان
بدھ 16 نومبر 2016 16:56
(جاری ہے)
وفد نے لاہور چیمبر کے عہدیداروں کو آگاہ کیا کہ ڈیکوریشن لائٹس (رائس لائٹس) کے بہت سے کنٹینرز لاہور اور کراچی میں کھڑے ہیں کیونکہ ویلیوایشن میں بہت بھاری اضافے کی وجہ سے تاجر یہ کنٹینرز کلیئر کروانے سے قاصر ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ڈیکوریشن لائٹس پر ویلیوایشن کی شرح 1.3ڈالر فی کلوگرام تھی جسے بڑھاکر 4ڈالر فی کلوگرام کردیا گیا، محدود وسائل کی وجہ سے تاجر اتنے بھاری اضافے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آرائشی لائٹس بالخصوص عید میلاد النبی کی تقریبات میں استعمال ہوتی ہیں ، اگر ویلیوایشن کی شرح میں کمی نہ ہوئی اور یہ کنٹینرز کلیئر نہ ہوسکے تو اس مرتبہ عید میلاد النبی کی تقریبات کے لیے ان آرائشی لائٹس کی شدید قلت ہوجائے گی۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے یہ مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ آرائشی لائٹس جلد ہی ایکسپائر ہوجاتی ہیں ، اگر ویلیوایشن کی شرح میں کمی نہ کی گئی تو لاہور اور کراچی میں کھڑے کنٹینرز میں پڑا سارا مال ضائع ہوجائے گا جس کی وجہ سے تاجروں کو بہت بھاری نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ویلیوایشن یہ مسئلہ فوراً حل کرے اور آئندہ ویلیوایشن میں بھاری اضافے جیسے اقدامات اٹھانے سے قبل لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور دیگر تجارتی تنظیموں کو اعتماد میں لیا جائے۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.