جنوبی افریقی ٹیسٹ کپتان فاف ڈو پلیسی پربال ٹیمپرنگ کاالزام لگ گیا

بدھ 16 نومبر 2016 16:46

جنوبی افریقی ٹیسٹ کپتان فاف ڈو پلیسی پربال ٹیمپرنگ کاالزام لگ گیا

ہوبارٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 16نومبر۔2016ء )جنوبی افریقاکے ٹیسٹ کپتان فاف ڈو پلیسی پربال ٹیمپرنگ کاالزام لگ گیا ۔ آسٹریلوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ڈوپلیسی نے ہوبارٹ ٹیسٹ کے دوران بال ٹمپرنگ کی ہے جس کے لیے انہوں نے خاص قسم کی چوئنگم کا استعمال کیا تاہم وہ چیونگ گم سے گیند چمکاتے ہوئے کیمرے کی پکڑمیں آگئے ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی اس معاملے کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو ہوبارٹ ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 80رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی تھی ۔