فرنٹیئر کور بلوچستان کی خفیہ اطلاع پر کارروائی،سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ بم برآمد ،ترجمان ایف سی

بدھ 16 نومبر 2016 16:56

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) فرنٹیئر کور بلوچستان کی تربت کے علاقے میں خفیہ اطلا ع پر کارروائی ،تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا ،ترجمان ایف سی کے مطابق بدھ کو فرنٹیئرکوربلوچستان نے خفیہ اطلاع ملنے پر تربت کے علاقے تمپ سے مند جانے والے راستے پر نصب دیسی ساختہ بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا،فرنٹیئرکور بلوچستان نے علاقے میں مزید سرچ آپریشن شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :