جہانگیر بدر سچے اور کھرے انسان تھے ،صاحبزادہ مقصود احمد صابری

بدھ 16 نومبر 2016 16:56

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)جمعیت مشائخ پاکستان کے جنرل سیکرٹری اور عالم دین صاحبزادہ مقصود احمد صابری نے پیپلز پارٹی کے راہنماء جہانگیر بدر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی ،ان کی وفات سے پاکستانی سیاست میں پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکے گا ۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں صاحبزادہ مقصود احمد صابری نے کہاکہ جہانگیر بدر نے ہمیشہ آمریت کے خلاف آواز بلند کی اور کلمہ حق کہا جس کی پاداش میں انہیں قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنی پڑیں ۔انہوںنے کہاکہ مرحوم جہانگیر بدر بحیثیت انسان اورسچے دوست اور کھرے انسان تھے ۔اللہ رب العزت مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے اور ان کے درجات بلند کریں۔