چار روزہ فوڈ ایکس سعودی نمائش 21نومبر سے جدہ میں شروع ہوگی

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے توسط سے متعدد پاکستانی کمپنیاں اور برآمد کنندگان نمائش میں شرکت کرینگے

بدھ 16 نومبر 2016 16:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) چار روزہ فوڈ ایکس سعودی 2016 نمائش 21نومبر سے جدہ میں شروع ہوگی۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے توسط سے متعدد پاکستانی کمپنیاں اور برآمد کنندگان نمائش میں شرکت کرینگے۔نمائش کا اہتمام سعودی ایگزیبیشن کمپنی نے کیا ہے۔ پاکستان ’’باسمتی چاول ‘‘کا اصل گھر ہے جو دنیا بھر میں اپنے زائقے اور خوشبو کیلئے مشہور ہے۔

(جاری ہے)

حکومت پاکستان نے ٹی ڈی اے پی کے زریعے سات معروف کمپنیوں کا انتخاب کیا ہے جو دنیا بھر میں اعلی معیاری برآمد کنندگان کی پہچان رکھتی ہیں۔ان کمپنیوں میں ریم رائس ملز لاہور،الہی رائس ملز لاہور،خالد رائس ملز لاہور،بسم اللہ سہلہ پروسسنگ پلانٹ ننکانہ،این وائی کمپنی کراچی،ٹوبہ رائس ملز کراچی اور خان رائس ملز کراچی شامل ہیں۔بیکری اور کنفکشنری آئٹمز،ریڈی ٹو ایٹ مصنوعات اور فروزن فوڈ کی کیٹیگری میںپاکستان ایک کمپنی متعارف کر رہی ہے جو عالمی معیار کے مطابق مصنوعات تیار کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :