میئرکراچی وسیم اخترکوسنٹرل جیل سے رہاکردیاگیا

وسیم اختر کاایم کیوایم کی قیادت فاروق ستار،عامرخان اور کارکنوں نے سنٹرل جیل کے باہراستقبال کیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 16 نومبر 2016 16:55

میئرکراچی وسیم اخترکوسنٹرل جیل سے رہاکردیاگیا

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16نومبر2016ء) :میئرکراچی وسیم اخترکوسنٹرل جیل سے رہاکردیاگیاہے،وسیم اخترکو39مقدمات میں ضمانت پررہاکیاگیاہے،عدالت نے آج وسیم اخترکی5لاکھ روپے کی ضمانت منظورکی تھی۔تفصیلات کے مطابق میئرکراچی وسیم اخترکی رہائی کے پیش نظر ایم کیوایم کے رہنماء اور کارکن سنٹرل جیل کے باہرپہنچ گئے۔وسیم اختر کے استقبال کیلئے ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئرفاروق ستار،فیصل سبزواری اور عامرخان سینٹرل جیل پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

وسیم اخترکی رہائی کے پیش نظرایم کیوایم پاکستان کے کارکنوں کی بڑی تعدادبھی سنٹرل جیل کے باہرجمع ہوگئی۔ کارکنوں نے وسیم اخترپرپھولوں‌کی پتیاں نچھاور کیں اور گلے میں‌ ہارپہنائے۔ واضح رہے
وسیم اخترکو19جولائی کواحاطہ عدالت سے گرفتارکیاگیاتھا۔ عدالت نے میئرکراچی اور ایم کیوایم کے رہنماء وسیم اختر کی39مقدمات میں ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔ وسیم اختر کے خلاف انسداددہشتگردی عدالت میں دہشتگردوں کے علاج ق معالجے میں سہولت کاری کے الزام کے تحت کیس چل رہاتھا۔وسیم اخترسنٹرل جیل سے مزارقائدپرحاضری دینے گئے اور وہاں سے پی آئی بی کالونی میں ایم کیوایم کے مرکزگئے۔

متعلقہ عنوان :