وزیراعظم کی نااہلی ریفرنس: وزارت قانون اور الیکشن کمیشن کودوبارہ نوٹس

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 16 نومبر 2016 16:57

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 16 نومبر ۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کی نااہلی کے ریفرنس پر اسپیکر قومی اسمبلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کیلئے دائر درخواست پر وفاقی وزارت قانون اور الیکشن کمیشن کودوبارہ نوٹس جاری کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ ن کے روبرو کیس کی سماعت کے دوران.درخواست گزار پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم میاں نوازشریف پر منی لانڈرنگ,دھاندلی,اقربا پروری,ٹیکس چوری اور ناجائز اثاثے بنانے کے سنگین الزامات ہیں. اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کے خلاف دائر ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوانے کی بجائے کسی قانونی جواز کے بغیر مسترد کر دیا.عدالت اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ریفرنس مسترد کئے جانے کے فیصلے کوکالعدم قرار دے.ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصیر بھٹہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آئین کے آرٹیکل انہترکے تحت عدلیہ اسپیکر کے فیصلے کو کالعدم قرار نہیں دے سکتی۔

عدالت نے وفاقی وزارت قانون اور الیکشن کمیشن کودوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا.