میونسپل کمیٹی شاہپور‘ بھلوال‘ بھیرہ‘ کوٹمومن‘ سلانوالی‘ ساہیوال کی مخصوص نشستوں پر آج پولنگ ہوگی

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 16 نومبر 2016 16:58

سرگودھا(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 16 نومبر ۔2016ء) سرگودھا کی میونسپل کمیٹی شاہپور‘ بھلوال‘ بھیرہ‘ کوٹمومن‘ سلانوالی‘ ساہیوال کی مخصوص نشستوں پر پولنگ آج 17 نومبر بروز جمعرات کو ہوگی الیکشن کمیشن نے 6 میونسپل کمیٹیوں میں ہونیوالے انتخابات کیلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں ان میونسپل کمیٹیوں میں مخصوص نشستوں پر خواتین کی کل سیٹیں 29 ہیں اسی طرح کسان کی سیٹوں کی تعداد 15 ہے یوتھ کی سیٹ کی تعداد 9 ہے جبکہ نان مسلم کی سیٹوں کی تعداد 8 ہے جن کیلئے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے امیدوار کامیابی کیلئے ووٹرز کے گھروں کے طواف کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :