بلاول بھٹو زرداری کی سینئر کارکن محراب خان سہریانی کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 16 نومبر 2016 17:01

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر کارکن اور بانی رکن محراب خان سہریانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم محراب خان سہریانی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایم آر ڈی اور اے آر ڈی کے تحریکوں کے دوران پولیس تشدد اور جیل کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن اپنی زندگی کے مقصد اور پارٹی کے ساتھ پر عزم کھڑے رہے۔ انہوں نے دعا کی رب کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا کرے۔