مشترکہ بحری مشق میں شرکت کے لئے چین کی بحریہ کے فلوٹیلا کی کراچی آمد

بدھ 16 نومبر 2016 17:01

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) چین کی بحریہ کا فلوٹیلا جس میں اوشین سالویج اینڈ ریسکیو شپ چانگ زیانگ ڈائو(CHANGXINGDAO)اور پیپلز لبریشن آرمی (نیوی) جہاز ہاندان(HANDAN)شامل ہیں پاکستان کے خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دورے پر آئے ہوئے چین کی بحریہ کے جہاز پاک بحریہ اور چین کی بحریہ کے درمیان منعقد ہونے والی چوتھی مشترکہ مشق جو کہ ہاربر اور سی فیز پر مشتمل ہوگی میں حصہ لیں گے۔

کراچی آمد پر چین کی بحریہ کے ٹاسک گروپ کا روایتی میزبانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ چین کے جہازوں کی کراچی آمد پر پاک بحریہ کے سینئر عہدیداران اور چین کے قونصل خانے کے اراکین نے انہیں خوش آمدید کہا۔ یہ مشترکہ مشقیں گوادر بندرگاہ پر جہازوں کی آمد و رفت کو محفوظ بنانے کی صلاحیت میں اضافے کا باعث بنیں گی۔

متعلقہ عنوان :