آج کا دن میرٹ کی بحالی،اہلیت و صلاحیت کی بنیا پر ریاست کے اندر تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا ہے‘ حکومت آزاد کشمیر نے وعدے کے مطابق ریاست میں میرٹ کی بحالی کی پہلی اینٹ رکھ دی ہے‘ محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کے ذریعے تقرریوں کو لازمی قرار دیدیا گیا ہے

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی بات چیت

بدھ 16 نومبر 2016 17:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آج کا دن میرٹ کی بحالی،اہلیت و صلاحیت کی بنیا پر ریاست کے اندر تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا ہے۔ حکومت آزاد کشمیر نے اپنے وعدے کے مطابق ریاست کے اندر میرٹ کی بحالی کی پہلی اینٹ رکھ دی ہے۔ محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کے ذریعے تقرریوں کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

جس سے اب محکمہ تعلیم میں میرٹ کے تحت ہی تقرریاں ہو سکیں گی۔ وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی سمیت ان کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے جنہوں نے دن رات محنت کر کے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی میرٹ پر تعیناتیوں کو یقینی بنانے کے لئے ریکروٹ منٹ پالیسی تیار کی۔ آج مسلم لیگ ن کی حکومت نے گڈ گورننس اور بہتر طرز حکمرانی کا ایک وعدہ پورا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ یہ ابتداء ہے ریاست کے تمام اداروں سے سفارش کا کلچر ختم کریں گے اس مقصد کے لئے مرحلہ وار اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ آج ریاست کی آزادی کے لئے جنگ لڑنے کے خواب کی تکمیل کا دن ہے۔ اور یہ ہمارے عزم جس میں ایک جدید ریاست جس میں برابری کی بنیاد پر مواقع اور برابری کی بنیاد پر انصاف کے حصول کے حوالے سے تاریخ ساز پیش رفت ہے مسلم لیگ نے آزاد کشمیر کے عوام سے جو وعدے کر رکھے ہیں انھیں پورا کیا جائے گا۔ اور میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر کے عوام کو میرٹ اور انصاف کے مطابق ترقی اور روزگار کے مواقع مہیا کریں گے

متعلقہ عنوان :