حکومت آزاد کشمیر ہنگامی بنیادوں پر لائن آف کنٹرول کے اوپر آباد لوگوں کو خندقیں کھودنے کیلئے فنڈز فراہم کرے تاکہ بہادر کشمیری عوام اپنی مسلح افواج پاکستان کی پشت پر کھڑے ہو کر دفاع وطن کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں

مسلم کانفرنس میرپور ڈویژن کے صدر چوھدری خضر حیات کا ہنگامی اجلاس سے خطاب

بدھ 16 نومبر 2016 17:11

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس میرپور ڈویژن کے صدر چوھدری خضر حیات نے کہا ہے کہ حکومت آزاد جموں وکشمیر ہنگامی بنیادوں پر لائن آف کنٹرول کے اوپر آباد لوگوں کو خندقیں کھودنے کے لئے فنڈز فراہم کریں تاکہ بہادر کشمیری عوام اپنی مسلح افواج پاکستان کی پشت پر کھڑے ہو کر دفاع وطن کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر سیکیں کیونکہ انڈین گورنمنٹ نے کنٹرول لاہن پر غیر اعلانیہ جنگ چھیڑ رکھی ہے جو کسی وقت بھی بڑے تصادم کی شکل اختیار کر سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم کانفرنس حلقہ سمانی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا جسکی صدارت صدر حلقہ سمانی چوھدری محمد یوسف نے کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوے چوھدری خضر حیات نے کہا حلقہ سمانی کی نصف آبادی کنٹرول لاہن پر آباد ہے جبکہ یہاں پر ہسپتال میں آپریشن تیھٹر کی سہولیت میسر نہیں ہے بلڈنگ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کی جبکہ نوٹیفیکشن رول سینٹر کا ہی ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ فوری طور پر رورل ہیلتھ سینٹر سمانی کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کا درجہ دے کر ہنگامی بنیاد پر آپریشن تیھٹر کی سہولیت فراہم کرتے ادویات کا اضافی کوٹہ میہا کیا جاہے انہوں نے مزید کہا کہ بنڈ الہ، بڑوھ ،اور ہری پور اور کسگمہ تا برجاہ کی رابطہ ودفاعی سڑکوں کی حالت زار کا نوٹس لیتے ہوے بہترگی کی منظوری فرماہی جاہے کیونکہ پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت نے لوگوں کے مساہل حل کرنے کے بجاہے دوبئی انیڈ کراچی یاترا جاری رکھی اور خطے کے مساہل کی طرف توجہ نہیں دی گئی انہوں نے کہا کہ رورل ہیلتھ سینٹر سماہنی میں سرجن ڈاکٹر مع سٹاف اور بڑوھ کنھباہ کے لئے ایک ایمبولینس گاڑی فراہم کی جاہے تاکہ آے روز بھارتی گولہ باری سے زخمی ہونے والے لوگوں کی دادرسی ممکن ہو سکے اجلاس میں کنٹرول لاہن کے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوے اپنی بہادر افواج کو مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا