نومبر کو ضلع باغ میں امان اللہ خان وحدت کنونشن کشمیر کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھے گا ‘کنونشن میں چھتر نمبر2 سے ایک بڑا قافلہ راجہ ناصر سہیل کی قیادت میں شرکت کرے گا

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ مرکزی رہنما راجہ ناصر سہیل کاعہدیداران کے اجلاس سے خطاب

بدھ 16 نومبر 2016 17:11

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) 19نومبر کو ضلع باغ میں امان اللہ خان وحدت کنونشن کشمیر کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھے گا کنونشن میں چھتر نمبر2 سے ایک بڑا قافلہ راجہ ناصر سہیل کی قیادت میں کنوشن میں شرکت کرے گا ان خیالات کا اظہارجموں کشمیر لبریشن فرنٹ مرکزی رہنما راجہ ناصر سہیل نے چھتر نمبر2 یونٹ کے تمام عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے غلام اکبر ماگرے،گلزار بٹ،خالد ،سردار امین،جہانزیب میر،محمد اکرم شیخ سجاد،راجہ سبیل کشمیری اور دیگرنے خطاب کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیف دین عرف جہانزیب میر نے کہا کہ ہندوستان فوری طور پر جنگی جنون اور مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کو فورا بند کرے ہندوستان پاکستان کشمیریوں کو بھیڑبکری نہ سمجھیں کشمیریوں کو وہ حق دیں جن کی خاطر وہ اپنی جان کا نظرانہ دے رہے ہیں کشمیری صرف آزادی اور خودمختاری چاہتے ہیںانہوں نے کہا کہ سردار عتیق 24نومبر کو کنٹرول لائن عبور کرنے سے پہلے ان کو 20 نومبر کو پولیو کے قطرے پلانے پڑھیں گے یہ ان کے بس کی بات نہیں ہے صرف کشمیری قوم کو خوش کرنے کی بات کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر سردار عتیق خان نے منحوس خونی لکیر کراس کردی تو ان کا نام تحریک آزادی میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ 19نومبر کے کنونشن کی تیاریاں پورے ضلع باغ میں زوروشور سے جاری ہیں اس سلسلے میں کارکنوں کی میٹنگ جاری ہیں کارکن کنونشن کی تیاری میں وارڈز حلقہ،اور محلہ کی سطح پر تیاری کر رہے ہیں اور کارکن اس کنونشن میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔