جامعہ کشمیر اورنیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن کے مابین ایم اویو پر دستخط

بدھ 16 نومبر 2016 17:16

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء)آزاد جموں و کشمیر یو نیورسٹی اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن (نیو ٹیک)پاکستان کے درمیان ایم او یو پر دستخط ، دونوں ادارے طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کو بڑھانے ،ٹریننگ پروگرام اور فنی تعلیم کے فروغ پر معاونت کریں گئے، فنی تعلیم کے فروغ کے لیے جامعہ کشمیر کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم، ترجمان جامعہ کشمیر کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن (نیو ٹیک)پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر یو نیورسٹی کے مابین ایک ایم او یو پر دستخط کیے گئے،اس موقع پر نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن (نیو ٹیک)کے ایگزیکٹو ڈائر یکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خواجہ فاروق احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر میں بھی نوجوانوں کے لیے روز گار کے مواقع کم ہیں ہمیں نوجوانوں کے لیے وسائل مہیا کرنے ہیں، جامعہ کشمیر جو کہ ریاست کی سب سے بڑی درس گاہ ہے میں نوجوانوں کو جدید علوم اور فنی تعلیم میں مہارت دلانے کے لیے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ آزاد کشمیر میں فنی تعلیم کو عام کرنے کے لیے ہمیں مل کر منصوبہ بندی کرنا ہے، روز گار کے کم مواقع ہیں، ہمیں ایسے اقدامات اٹھانے ہیں جن سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع مل سکیں،اس موقع پر جامعہ کشمیر کے شعبہ اورق کے ڈائر یکٹر سعید عارف شاہ اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن (نیو ٹیک)پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل محمد نعیم صدیقی نے ایم اویو پر دستخط کیے، ایم اویو سائن کی تقریب میں ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد قیوم خان،ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل سمیت دیگر نے شرکت کی۔