بھارت لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کر کے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزیوں کے ساتھ مسئلہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے‘عالمی برادری بھارتی اشتعال انگیزی کا نوٹس لے

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی رہنما سردار محمد عثمان حیات خان کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 16 نومبر 2016 17:16

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی رہنما سردار محمد عثمان حیات خان نے کہا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کر کے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزیوں کے ساتھ مسئلہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے ۔عالمی برادری بھارتی اشتعال انگیزی کا نوٹس لے۔ورنہ خطہ کا امن تباہ وہ جائے گا۔

بھمبر سیکٹر میں بھارتی دہشتگردی سے پاک فوج کے ساتھ جوانوں کی شہادت تحریک آزادی کو نئی جہت دے گی ۔

(جاری ہے)

پاک فوج اور کشمیری شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سردار عثمان نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو بھارت اب مزید طاقت کے زور پر دبا نہیں سکتا۔کشمیریوں نے اپنے بنیادی حق کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں ۔بھارت کے انسانیت سوز مظالم کشمیریوں کے جذبہ کو کمزور نہیں کر سکتے ۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر بھارتی انتہا پسندی اور بلا اشتعال فائرنگ کا نوٹس لے ۔اگر بھارت کو روکا نہ گیا تو پورے خطے کا امن تباہ ہو سکتاہے ۔کشمیری عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوں گے ۔