ہنگو‘کربوغہ شریف میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 مزدور جاں بحق

بدھ 16 نومبر 2016 17:16

ہنگو۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) ہنگوکے تحصیل ٹل کے علاقہ کربوغہ شریف میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دوآبہ پولیس نے بتایاکہ بدھ کو تحصیل ٹل تھانہ دوآبہ کے حدود میں واقعہ علاقہ خربوغہ شریف میں مزدور مٹی ٹریکٹر میں ڈال رہے تھے کہ اسی دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 4 مزدور ولی الدین ولد خیال زادہ،امام دین ولد میاں بت خان،رشید ولد خیابت خان،زین اللہ ولد سیال بت خان ملبے تلے دب گئے جس کے بعد علاقہ مکین اور پولیس نے ملبے تلے دبے مزدوں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائی شروع اور چاروں مزدوروں کی لاشیں نکال لیں۔

دوآبہ پولیس نے بتایا کہ مزدوروں کو ملبے سے نکالنے کے لئے بروقت امدادی کاروائی ہوئی تا ہم تودہ گرنے سے موقع پر 4 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :