جدہ میں 929پرانی عمارتیں تباہی کے دہانے پر۔

بدھ 16 نومبر 2016 17:11

جدہ میں 929پرانی عمارتیں تباہی کے دہانے پر۔

جدہ۔(اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار،16نومبر،2016) جدہ میونسپلٹی کے ایمرجنسی اور ڈیزاسٹر ڈیپارٹمنٹ کی ٹیکنیکل رپورٹ کے مطابق جدہ کے مختلف اضلاع میں موجود 2897 عمارات میں سے 1968عمارات ایسی ہیں جن کی مرمت ہونے والی ہے جبکہ 929عمارات کی نئے سرے سے تعمیر ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

میونسپلٹی کے ایک باوثوق ذرالئع نے یہ بتایا کہ ان خستہ حال عمارتوں کی مرمت اور نئے سرے سے تعمیر ایک پروجیکٹ کا حصہ تھی جس کا مقصد شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ رکھنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر عمارت کی انسپیکشن کے بعد ایک ٹیکنیکل رپورٹ میونسپلٹی کمیٹی کو جمع کرائی جائے گی جس کے بعد ہر عمارت کے حوالے سے مناسب احکامات دیئے جائیں گے۔اس سلسلے میں محکمے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ میونسپلٹی نے عمارتوں کی تعمیر اور مرمت کے حوالے سے متعدد کنٹریکٹ سائن کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :