ترک صدرطیب اردوان2روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے
وزیراعظم نوازشریف نے ایئرپورٹپرترک صدر،ان کی اہلیہ اورمعززمہمانوں کاشانداراستقبال کیا
ثنااللہ ناگرہ بدھ 16 نومبر 2016 17:16
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16نومبر2016ء) :ترک صدرطیب اردوان2روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے،وزیراعظم محمدنوازشریف نے ترک صدرکاایئرپورٹ پراستقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق ترک صدر طیب اردوان اپنے خصوصی طیارے پر2روزہ دورے پراسلام آبادپہنچے ہیں۔ترک صدر طیب اردوان صدرمملکت ممنون حسین کی دعوت پرپاکستان کے دورے پرآئے ہیں،ترکی کے صدرطیب اردوان کے ہمراہ انکی اہلیہ بھی ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف نے نورایئربیس پرمعززمہمان ترک صدراور انکی اہلیہ کاشانداراستقبال کیا۔ترک صدراور ان کی اہلیہ کوپھولوں کاگلدستہ پیش کیاگیا۔اس موقعہ پرترک صدر کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز اور صاحبزادی مریم نواز،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ودیگر رہنماء بھی موجودتھے۔(جاری ہے)
ترک صدر طیب اردوان اپنے دوروزہ دورے کے دوران 17نومبرکوپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے۔
ترک صدرکا پاکستان میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے یہ تیسراخطاب ہوگا،ترک صدر2009اور2012ء میں بھی خطاب کرچکے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کی دعوت پرترک صدرطیب اردوان شاہی قلعہ کادورہ بھی کرینگے۔ترک صدرطیب اردوان اپنے دورے کے دوران وفاقی وزراء،اراکین پارلیمنٹ اور مسلح افواج کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.