ترک صدرطیب اردوان2روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے

وزیراعظم نوازشریف نے ایئرپورٹ‌پرترک صدر،ان کی اہلیہ اورمعززمہمانوں کاشانداراستقبال کیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 16 نومبر 2016 17:16

ترک صدرطیب اردوان2روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16نومبر2016ء) :ترک صدرطیب اردوان2روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے،وزیراعظم محمدنوازشریف نے ترک صدرکاایئرپورٹ پراستقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق ترک صدر طیب اردوان اپنے خصوصی طیارے پر2روزہ دورے پراسلام آبادپہنچے ہیں۔ترک صدر طیب اردوان صدرمملکت ممنون حسین کی دعوت پرپاکستان کے دورے پرآئے ہیں،ترکی کے صدرطیب اردوان کے ہمراہ انکی اہلیہ بھی ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف نے نورایئربیس پرمعززمہمان ترک صدراور انکی اہلیہ کاشانداراستقبال کیا۔ترک صدراور ان کی اہلیہ کوپھولوں کاگلدستہ پیش کیاگیا۔اس موقعہ پرترک صدر کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز اور صاحبزادی مریم نواز،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ودیگر رہنماء بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

ترک صدر طیب اردوان اپنے دوروزہ دورے کے دوران 17نومبرکوپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے۔

ترک صدرکا پاکستان میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے یہ تیسراخطاب ہوگا،ترک صدر2009اور2012ء میں بھی خطاب کرچکے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کی دعوت پرترک صدرطیب اردوان شاہی قلعہ کادورہ بھی کرینگے۔ترک صدرطیب اردوان اپنے دورے کے دوران وفاقی وزراء،اراکین پارلیمنٹ اور مسلح افواج کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :