خواجہ سراء کی تنظیموں کا لاہور پر یس کلب کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

مردم شماری کے فارم میں خواجہ سرائوں کا خانہ بھی رکھنے اور سر کاری ملازمتوں میں کوٹہ دینے اور سیالکوٹ میں خواجہ سراء پر تشدد کر نیوالوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کر دیا

بدھ 16 نومبر 2016 17:27

خواجہ سراء کی تنظیموں کا لاہور پر یس کلب کے باہر اپنے مطالبات کے حق ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) خواجہ سراء کی تنظیموں کا لاہور پر یس کلب کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ‘مردم شماری کے فارم میں خواجہ سرائوں کا خانہ بھی رکھنے اور سر کاری ملازمتوں میںکوٹہ دینے اور سیالکوٹ میں خواجہ سراء پر تشدد کر نیوالوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز لاہور پر یس کلب کے باہر خواجہ سرائوں نے نیلی رانا کی قیادت میں احتجاجی مظاہر ہ کیا جس میں خواجہ سر ائوں نے بینز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے اس موقعہ پر خواجہ سر ائو ں نے کہا کہ سیالکوٹ میں خواجہ سراء پر تشدد کرنے والے ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے اور حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے ۔

انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ مردم شماری کے فارم میں خواجہ سرائوں کا خانہ بھی رکھنے اور سر کاری ملازمتوں میںکوٹہ دیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :