ایل ڈی اے سٹی کیلئے کاہنہ کاچھا انڈسٹریل زون کا خاتمہ تشویشناک ہے ،میاں کامران سیف

انڈسٹریل زون کے خاتمہ سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہونگے،جوائینٹ سیکرٹری مسلم لیگ لاہور

بدھ 16 نومبر 2016 17:27

ایل ڈی اے سٹی کیلئے کاہنہ کاچھا انڈسٹریل زون کا خاتمہ تشویشناک ہے ،میاں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے ایل ڈی اے سٹی کیلئے کاہنہ کاچھا انڈسٹریل زون کے خاتمہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈسٹریل زون کے خاتمہ سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہونگے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے ایک طرف صنعتی ترقی کیلئے نئے انڈسٹریل زون قائم کیے جارہے ہیں جبکہ دوسری جانب قائم شدہ انڈسٹریل زونز کا خاتمہ کرکے صنعتکارو ں کو مشکلات میں مبتلا او ر ہزاروں خاندانوں کو بے روزگار کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جو قابل مذمت اقدام ہے ۔

(جاری ہے)

میاں کامران سیف نے کہا کہ تاجر دوست حکومت نے ایل ڈی اے کی سٹی آباد کرنے کے لیے کاہنہ کاچھا انڈسٹریل زون کو تباہ کرنے کے پلان کو آخری شکل دیتے ہوئے 7دیہات کے مکینوں کو زمین کے لین دین سے روکتے ہوئے کنٹرولڈ ایریا کے بورڈ آویزان کردیئے ہیںانہوںنے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی کیلئے صنعتیں تباہ کرنے کا فیصلہ غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت انڈسٹریز کو بند کرکے ملکی معیشت کے ساتھ ظلم و زیادتی کررہی ہے اور ہزاروں خاندانوں کے بیروزگار ہونے کے ساتھ ساتھ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا ہوجائے گی اور بے روزگار ہونے والے ہزاروں مزدور اور صنعتکار حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرینگے اس لیے یہ صنعتکار کش فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :