سٹی ٹریفک پولیس کی محکمہ ماحولیات کے ساتھ مل کر دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع پہلے ہی روز 37گاڑیوں کو 27ہزار 750روپے کے بھاری جرمانہ جات

شہریوں کو زائد دھواں دینے والی گاڑیوں سے مسائل کا شکار نہیں ہونے دیں گے سی ٹی او

بدھ 16 نومبر 2016 17:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) چیف ٹریفک آفیسر عارف شہباز خان وزیر نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس کی محکمہ ماحولیات کے ساتھ مل کر دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع پہلے ہی روز 37گاڑیوں کو 27ہزار 750روپے کے بھاری جرمانہ جات کیے گئے شہریوں کو زائد دھواں دینے والی گاڑیوں سے مسائل کا شکار نہیں ہونے دیں گے جبکہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے مالکان کارروائی کے لیے تیار رہیں دھواں دینے والی گاڑی اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑی کی نشاندھی محکمہ ماحولیات کی جانب سے کی جاتی ہے جس پر سٹی ٹریفک پولیس کے افسران کارروائی عمل میں لاتے ہیں وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ نے اس حوالے سے کارروائی کو روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھنے اور صدرایریا کو بھی کریک ڈائون میں شامل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے انہوں نے شہریوں سے بھی استدعا کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کو فٹ حالت میں رکھیں فٹنس سرٹیفکیٹس متعلقہ محکمہ سے حاصل کریں اور زائد دھواں دینے والی گاڑیوں کی فوری مرمت کروائیں ورنہ ان کو کارروائی سے کوئی بچا نہیں سکے گا سی ٹی او نے کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور سڑکوں پر دھواں کے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام کے لیے اس قومی فریضہ میں سٹی ٹریفک پولیس اپنا بھر پور کلیدی کردار ادا کر رہی ہے جس کے خلاف ایکشن بلاامتیاز آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا

متعلقہ عنوان :