پاکستان میں شیخ زید اسلامک مراکز کا قیام تعلقات کے فروغ میں اہم مقام کا حامل ہے،عیسیٰ عبدالله الباشا النوایمی
بدھ 16 نومبر 2016 17:34
(جاری ہے)
وزیر مملکت نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کے وفد کی آمد کے مقاصد کو سراہا۔
وزیر مملکت نے بتایا کہ 2013ء میں ہمارا ملک دہشت گردی کی آماجگاہ بن چکا تھا لیکن وزیراعظم کے عظیم نظریات کی روشنی میں ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے اطلاق سے بہت بہتری آئی ہے۔ دہشت گردی کے مسئلہ کے حل کے بعد دہشت گردی کی شدت میں کمی آئی ہے۔ سرمایہ کاری میں اضافہ، جی ڈی پی میں ٹیکس کی شرح بہتر اور بین الاقوامی کمیونٹی کا پاکستان پر اعتماد اور بھروسہ پھر سے بحال ہو گیا اور یہ سب دہشت گردی کے خاتمہ سے ممکن ہوا۔ وزیر مملکت نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اسلام کے تصورات کے فروغ میں پاکستان متحدہ عرب امارات کے تعاون کا خواہاں ہے۔ پاکستان میں شیخ زید اسلامک سنٹرز (لاہور، کراچی، پشاور) کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر مملکت نے بتایا کہ حکومت نے 2015ء میں ان سنٹرز کے لئے مالی گرانٹ ایک ملین سالانہ سے بڑھا دی ہے۔ (لاہور مرکز کے لئے 39.214 ملین، پشاور مرکز کے لئے 32.910 ملین اور کراچی مرکز کے لئے 34.374 ملین) لیکن ہم نئے پروگراموں کے آغاز کے لئے ان تمام مراکز کی فنڈنگ بڑھانے پر غور کر رہے ہیں۔ وزیر مملکت نے بتایا کہ یہ مراکز شریعہ کمپلائنس اور اسلامک بنکنگ وغیرہ جیسے عظیم تصورات پر کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نیشنل ایجوکیشن پالیسی اور کم سے کم قومی نصاب پر نظر ثانی کر رہے ہیں تاکہ ان اداروں کو مزید کار آمد بنا سکیں۔ مزید یہ کہ ہم ان اداروں کو نیشنل ایکشن پلان سے منسلک کر رہے ہیں اور ان کو تحقیقی گرانٹ فراہم کر رہے ہیں تاکہ اسلامی تعلیمات کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حل تلاش کرسکیں۔ انہوں نے مزید آگاہ کیا کہ وزیراعظم نے ان تمام مراکز کی تعمیر نو اور ان کو مزید موثر بنانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ معزز سفیر نے کہا کہ ہم ان مراکز کے سلسلہ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین 1985ء میں طے پانے والے معاہدے کی پھر سے تجدید کے خواہاں ہیں اور مشترکہ تعاون سے انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں تعاون کا فروغ ہونا چاہئے۔ ہمیں حکمت عملی کے لئے باقاعدہ اجلاس کرنے چاہئیں اور منصوبے میں پیش رفت کو مانیٹر کرنا چاہئے۔ اجلاس میں وفاقی سیکریٹری حسیب اطہر، محمد، ای ڈی جنرل اتھارٹی آف اسلامک افیئرز اور اینڈ ڈائومنٹ متحدہ عرب امارات عبید المازروئی، اوقاف متحدہ عرب امارات کے سیف المازروئیٍ متحدہ عرب امارات کے علی سو وائیدی، علی الکیابی اور وزارت کے دیگر حکام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
-
پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
-
راولپنڈی ، خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
-
عدالت میں اضافی دیواریں کھڑی کر دیں، اوپن کوٹ والا ماحول نہیں لگ رہا،عمران خان کا جج سے مکالمہ
-
احتساب عدالت نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.