قطر کیساتھ ایل این جی کا ہونیوالا معاہدہ مکمل طور پر شفاف ہے کوئی عدالت جانا چاہتا ہے تو جائے ‘ اگر ہمیں اس منصوبے کیلئے جیل بھی جانا پڑ اتو ہم اسکے لیے تیار ہے ‘ ایل این جی کا مذکورہ معاہدہ دنیا کا سستا تر ین معاہدہ ہے ‘سردیوں میں پنجاب میں گیس کی قلت ہوگی صنعتوں کو آج بھی انکی ضرورت کے مطابق گیس کی فراہمی کی جا رہی ہے ‘مائنس ون سے پلس10سارے فارمولوں کا مقابلہ کر یں گے ‘سپر یم کورٹ سے بھی وزیر اعظم سر خر وہوں گے

وفاقی وزیر پٹر ولیم شاہد خاقان عباسی کی میڈیا سے گفتگو ، پی ایس او کے ڈیفنس سروس اسٹیشن کیولری گرائونڈ میں پاکستان اسٹیٹ آئل کی پٹرولیم مصنوعات کی نئی رینج کا افتتاح

بدھ 16 نومبر 2016 17:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان اسٹیٹ آل نے عوام کو معیاری اور گاڑیوں کے لئے مفید ’’ ریسرچ آکٹین نمبر ‘‘ پٹرولیم مصنوعات متعارف کروا دیں ، وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اس تاریخی اقدام سے عام صارف کے ساتھ ساتھ معیشت کو بھی فائدہ ہو گا،ملک میں اب اگلی کھیپ نئے پٹرول کی آئے گی، پاکستان کے پاس پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں،موسم سرما میں صنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔

بدھ کے روز وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے پی ایس او کے ڈیفنس سروس اسٹیشن کیولری گرائونڈ میں پاکستان اسٹیٹ آئل کی پٹرولیم مصنوعات کی نئی رینج کا افتتاح کیا،نئی پٹرولیم مصنوعات آلٹران پریمئیم اور آلٹران ایکس ہائی پرفارمنس پہلے ہی لاہور سمیت ملک بھر میں پی ایس او کے اسٹیشنوں پر فروخت کے لیے دستیاب ہیں، ملک کی صف اول کی آئل مارکیٹنگ کمپنی کی حیثیت سے پی ایس او نے حکومت اور وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کا ملک میں پہلی مرتبہ اعلی معیار کی’’ ریسرچ آکٹین نمبر‘‘ پٹرولیم مصنوعات متعارف کرانے کا عزم پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق اور وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل سمیت پی ایس او کے دیگر اعلی عہدیدار بھی شریک تھے۔ اس موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹر ولیم نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے بھارت کی کسی بھی جار حیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے اور آئندہ بھی انکو ایساہی جواب دیتے رہیں گے جہاں تک جنگی حالات کا تعلق ہے تو ایسے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمارے پاس پٹرولیم کا ذخیرہ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ قطر کیساتھ ایل این جی کا ہونیوالا معاہدہ مکمل طور پر شفاف ہے اگر کوئی کہتا ہے کہ یہ منصوبہ شفاف نہیں تو اسکے خلاف عدالت میں چلاجائے وہاں جاکر ثبوت دیں اگر ہمیں اس منصوبے کیلئے جیل بھی جانا پڑ اتو ہم اسکے لیے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقتدار میںا ٓنکے بعد سی این جی اسٹیشن سمیت سب کو گیس کی فراہمی کی جا رہی ہے مگر عوام کو گیس کی فر اہمی کے حوالے سے ہمیشہ سے تر جیح دی جا تی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سردیوں میں پنجاب میں گیس کی قلت ہوگی صنعتوں کو آج بھی انکی ضرورت کے مطابق گیس کی فراہمی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی کا مذکورہ معاہدہ دنیا کا سستا تر ین معاہدہ ہے ‘سردیوں میں پنجاب میں گیس کی قلت ہوگی صنعتوں کو آج بھی انکی ضرورت کے مطابق گیس کی فراہمی کی جا رہی ہے ‘مائنس ون سے پلس10سارے فارمولوں کا مقابلہ کر یں گے ‘سپر یم کورٹ سے بھی وزیر اعظم نوازشر یف سر خر وہوں گے۔

وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ حکومت پاکستان اور وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے پاکستان میں اعلی معیار کے ایندھن متعارف کرانے کے عزم کی تکمیل میں بھر پور معاونت فراہم کرنے پر پاکستان اسٹیٹ آئل کی کاوشوں کو سراہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی اقدام ہے جس سے نہ صرف عام صارف فائدہ اٹھا سکے گا بلکہ ملکی معیشت کو بھی بہت فائدہ پہنچے گا،ملک میں اب اگلی کھیپ نئے پٹرول کی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ نئے پٹرول سے نہ صرف گاڑیوں کے انجن بلکہ سپیڈ میں بھی بہتری آئے گی۔نیا پٹرول مختلف رنگوں میں دستیاب ہو گا تاکہ اس میں ملاوٹ کا عنصر شامل نہ ہو سکے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ موسم سرما میں صنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ صنعتیں اپنی پوری استعداد کے ساتھ زیادہ پیداوار ممکن بنا سکیں۔جنگی حالات کا مقابلہ کر نے کے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر پٹر ولیم نے کہا کہ پاکستان کے پاس پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں۔