پی آئی اے نے جدہ کیلئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا

لاہور سے ہفتہ وار جانے والی 4 پروازوں کی تعداد 5 کر دی گئی‘ ترجمان پی آئی اے

بدھ 16 نومبر 2016 17:45

پی آئی اے نے جدہ کیلئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) پی آئی اے نے جدہ کے لئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا، لاہور، اسلام آباد ، ملتان اور فیصل آباد سے پروازوں میں اضافہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق لاہور سے ہفتہ وار جانے والی 4 پروازوں کی تعداد 5 کر دی گئی ہے جبکہ اسلام آباد سے جدہ جانے والی ہفتہ وار 3 پروازیں 4 کر دی گئیں ، ملتان سے جدہ جانے والی پروازیں 2 کے بجائے اب 3 ہونگی ، فیصل آباد سے جدہ جانے والی پروازوں کی تعداد 2 سے بڑھا کر 3 کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :