مشرف کے دھمالی آج نوازشریف کیلئے ہاتھ پاؤں ماررہے۔میاں محمود الرشید
قوم فلم میں قطری شہزادے کی انٹری پرہی کہانی سمجھ گئی ہے،جھوٹ اورچاپلوسی میں پی ایچ ڈی ہولڈر دانیال اورطلال شریف خاندان کا دفاع کرکے عوام کی تضحیک کررہے ہیں۔اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ بدھ 16 نومبر 2016 17:48
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16نومبر2016ء) :پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ مشرف کے سامنے دھمال ڈالنے والے آج نواز شریف کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں، دانیال عزیز اور طلال چودھری پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو جتنا بڑا جھوٹا اور کرپٹ ہے وہ حکمران خاندان کے اتنا ہی نزدیک ہے۔ انہوں نے آج پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم فلم میں قطری شہزادے کی انٹری پر ہی پوری کہانی سمجھ گئی ہے لیکن جھوٹ اور چاپلوسی میں پی ایچ ڈی کرنے والے دانیال اور طلال شریف خاندان کا دفاع کر کے عوام کی تضحیک کر رہے ہیں۔
میاں محمود الر شید نے کہا کہ پا نا مہ کیس میں پہلے رائے و نڈ سے دبئی، جدہ اور لندن کی کہانی تھی اب کہانی میں قطر شامل ہو گیا، فلم میں ہمیشہ ولن بعد میں انٹری دیتا ہے، شریف خاندان نے عجلت میں نئے کریکٹر کو شامل کر لیا ہے لیکن جتنا متنازع قظری شہزادہ حمد بن جاسم بن چکا ہے کوئی بعید نہیں وہ ایک عاد روز میں تردید جاری کر دے۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں میاں محمود الرشید نے کہا کہ حمد بن جاسم کے دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کر ا کر شریف خاندان جہاں زیادہ پھنس چکا ہے وہیں شکوک و شبہات میں بھی اضافہ ہوا ہے یوں لگتا ہے شریف خاندان کے وکلا نے دانستہ طور پر نواز شریف کو پھنسایا ہے اور یقینا اس کا فائدہ بیس کروڑ عوام کو ہوگا اور تحریک انصاف قوم کا مقدمہ جیتنے کے قریب پہنچ گئی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِمملکت شزہ فاطمہ سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال
-
پرویز الہٰی کو مزید چند دن ہسپتال میں رکھا جاسکتا ہے، ہسپتال ذرائع
-
ملک سے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیر اعظم
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی وکلا سے جیل میں ملاقات کی درخواست نمٹا دی
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے،سرفراز بگٹی
-
سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین بچھانے پر پابندی عائد
-
علی امین گنڈا پور نے صوبے میں مستحق افراد کو 1 ارب سے زائد عید پیکیج دینے کی منظوری دیدی
-
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کے وکلاءکی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے
-
پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگر کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
پی آئی اے پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹوائیرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.