کالج روڈ سے نوجوان کی نعش برآمد، موت سردی کے باعث ہوئی‘ ڈاکٹرز اے ٹی ایچ

بدھ 16 نومبر 2016 17:52

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) میرپور پولیس کو کالج روڈ منڈیاں سے جھنگی سیداں کے رہائشی نوجوان کی نعش ملی ہے۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دی، سردی سے نوجوان کی موت واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق کالج روڈ پر میڈیکل سٹور کے باہر جھنگی سیداں کے رہائشی36 سالہ نور احمد ولد حبیب کی نعش پڑی دیکھ کر تاجروں نے فوری پولیس کو اطلاع دی جس پر ایس ایچ او تھانہ میرپور سردار طاہر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ آئے اور نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کی جہاں ڈاکٹروں کے مطابق نوجوان کی موت سردی سے واقع ہوئی ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی ہے۔