ایوب ٹیچنگ ہسپتال،پیرا میڈیکل سٹاف کا ریٹائرمنٹ پر ڈاکٹر وقار مفتی کے اعزاز میں عشائیہ

بدھ 16 نومبر 2016 17:52

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پیرا میڈیکل سٹاف کی جانب سے کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر وقار مفتی کے اعزاز میں ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں کارڈ یالوجی ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر شکیل اور ڈاکٹر الطاف بطور خاص شریک ہوئے۔

کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف بھی تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر پروفیسر وقار احمد مفتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ یہاں آئے تھے تو اس وقت شعبہ کی حالت بہت خراب تھی۔ لیکن جب وہ جا رہے ہیں تو ماشاء الله کئی پروفیسرز، ڈاکٹرز، بے شمار پیرامیڈیکل سٹاف اور جدید مشینری اس شعبہ کی ترقی کیلئے چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر عمر حیات نے اپنے خطاب میں سابق ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتہائی لگن اور محنت سے کام کیا ہے، شعبہ کو ترقی دینے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سابق ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کی روایات کو برقرار رکھیں گے اور ان کے چھوڑے ہوئے کاموں کی تکمیل کی بھرپور کوشش کریں گے۔

سید حبیب الرحمٰن شاہ صدر پیرا میڈیکل سٹاف نے اپنے خطاب میں کہا کہ وقار احمد مفتی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ان کی اس شعبہ کی ترقی کیلئے اپنی مدت ملازمت کے دوران گوناں گوں کوششیں کی ہیں اور آج شعبہ اپنے پائوں پر کھڑا ہے، اس شعبہ میں کئی پروفیسرز، اسسٹنٹ پروفیسرز اور بے شمار ٹی ایم اوز اور بے شمار پیرا میڈیکل سٹاف جدید مشینری کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے جو درحقیقت سابق ایچ او ڈی پروفسیر وقار احمد مفتی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا سٹاف انتہائی غمگین دل کے ساتھ انہیں رخصت کر رہا ہے اور شعبہ کی ترقی کیلئے ان کی کوششوں کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :