حویلیاں مرکزی میلاد کمیٹی کا اجلاس 20 نومبر کوہو گا

بدھ 16 نومبر 2016 17:52

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) مرکزی میلاد کمیٹی تحصیل حویلیاں کا اجلاس 20 نومبر کو دارالعلوم محمدیہ غوثیہ زین العابدین سلطان پور میں ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس صبح 10 بجے شروع ہو گا جس میں 12 ربیع الاول کے سالانہ پروگراموں پر مشاورت کی جائے گی۔ کمیٹی کے صدر حاجی حق نواز خان اور جنرل سیکرٹری طارق خان نے بتایا کہ 12 ربیع الاول کو جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سے شایان شان پروگرام تشکیل دینے کیلئے مختلف امور پر مشاورت کی جائے گی۔