جوکووچ فتوحات برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 16 نومبر 2016 18:08

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) سربین سٹار اور عالمی نمبر دو نوویک جوکووچ فتوحات برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ جوکووچ نے میلوس رائونک کو ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی لاسٹ فور تک رسائی حاصل کی۔

(جاری ہے)

لندن میں جاری سال کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز ایونٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں جوکووچ نے کینیڈین پلیئر رائونک کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 7-6 اور 7-6 سے زیر کر کے مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی اور اس کے ساتھ ہی لاسٹ فور کیلئے کوالیفائی کیا۔

جوکووچ کو عالمی درجہ بندی میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کیلئے ٹائٹل جیتنا ہو گا بصورت دیگر اینڈے مرے ٹاپ پوزیشن کے ساتھ سال کا اختتام کریں گے۔