انگلش بلے باز جو روٹ جمعرات کو کیریئر کا 50واں ٹیسٹ کھیلیں گے

بدھ 16 نومبر 2016 18:08

انگلش بلے باز جو روٹ جمعرات کو کیریئر کا 50واں ٹیسٹ کھیلیں گے

ویشاکا پٹنم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) سٹار انگلش بلے باز جوروٹ جمعرات کو بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت کے ساتھ ہی کیریئر کا 50واں میچ مکمل کریں گے۔

(جاری ہے)

روٹ نے 2012ء میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس وقت ان کا شمار دنیا کے منجھے ہوئے بلے بازوں میں ہوتا ہے، انہوں نے اب تک 49 میچز میں 4231 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 11 شاندار سنچریاں اور 23 نصف سنچریاں شامل ہیں۔