دورہ نیوزی لینڈ قومی بلے بازوں کیلئے آسان نہیں ہو گا، ظہیر عباس

بدھ 16 نومبر 2016 18:08

دورہ نیوزی لینڈ قومی بلے بازوں کیلئے آسان نہیں ہو گا، ظہیر عباس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء)ایشین بریڈمین ظہیر عباس نے کہا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں قومی بلے بازوں کی تکنیک اور ٹمپرامنٹ کا امتحان ہو گا۔ سابق صدر آئی سی سی کنئیرڈ کالج لاہور میں ویمن اکیڈمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے سابق صدر ظہیر عباس نے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ بلے بازوں کے لیے آسان نہیں ہو گا۔ کرکٹ اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر ویمن کرکٹرز نے اکیڈمی کے قیام کو سنگ میل قرار دے دیا۔