نیو مری پتریاٹہ چیرلفٹ کے ملازمین کاانتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 16 نومبر 2016 17:57

مری (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔16نومبر2016ء) : نیو مری پتریاٹہ چیرلفٹ کے ملازمین کا جنرل مینجرمحسن فضل اورخود ساختہ چیف انجینئر فہیم انور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،جس میں ڈیلی ویجزز ملازمین ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقعہ پر مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا پتریاٹہ چیرلفٹ کے جنرل منیجر محسن فضل اور چیف انجینئر فہیم انورپر الزام عاہد کرتے ہوئے کہا ہئے ڈپٹی جنرل منیجر کی ملی بھگت سے پتریاٹہ چیر لفٹ پر آئے روز حادثات پیش رہئے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی الیکشن نہیں لیا جارہا جبکہ دوہزار پندرہ میں معموئی فنی خرابی پرسابق کوائیفڈ انجینررضا صاحب اور دیگر کوفارغ کردیا گیا تھااس کے برعکس محسن فضل اور نااہل چیف انجینر فہیم انور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث اس سال چیرلفٹ پر پیش آنے والے حادثے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوئے تھے جس موبائل فٹیج بھی مقامی افراد کے پاس موجود ہے لیکن ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے چیر لفٹ کو بالا تعطیل بجلی کی فراہمی کے لیے وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے جاری کیے گے تین کروڑکے فنڈز میں بھی بڑھے پیمانے پر خرود برود کی گئی ہئے جس کی وجہ سے چیرلفٹ کو بلاتعطیل بجلی کی فراہمی کو یقینی نہ بنایا جاسکے جس کہ باعث چیرلفٹ کی سیر کرنیوالے سیاح کوبجلی کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ گھنٹوں لفٹ میں پھنس جاتے ہیں اور اُنکو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہئے بجلی کی فراہمی کے لئے خریدے گے غیر جینٹرزکو بھی نان کوائیفڈچیف انجینر فہیم انور نے درست قرار دیا تھا جوآئے روزخراب ہوجاتے جن کو چیف انجینر خود بھی ٹھیک کر کی صلاحت نہیں رکھتا ہے اورپرانے جینٹروں سے ہی کام چلایا جارہا ہئے اس کے علاوہ عامر ستی ممریز ستی راجہ ندیم نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کے جنرل مینجر کی ملی بھگت سے تعینات کئے گیاچیف انجینرفہیم انور کے پاس الیکٹریکل کے شعبہ کی کوئی ڈگری نہیں ہے اورنہ الیکٹریکل کے حوالے کچھ بھی نہیں جانتا ہئے احتجا جی مظاہرے سے خطاب کرتے ہئوئے فہدعباسی مشتاق ستی نے کہا کے ڈپٹی مینجر محسن فضل کی ملی بھگت بنائی گئی انکوائری کمیٹی کو مسترد کرتے جو کہتی ہئے پورئے پاکستان میں کرپشن ہورہی اگر یہاں ہوگئی ہئے تو کہا ہوگیا نااہل ڈپٹی جنرل منجیرکی وجہ سے پتریاٹہ چیرلفٹ کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہئے کیونکہ چیرلفٹ پر کام کرٹیکنکل ملازمین کی جگہ نان ٹیکنیکل افراد کو تعلقات کی بیس پر کوبھرتی کیا جارہا ہئے جو لفٹ آپریٹنگ کے حوالے سے کچھ نہیں جا نتے ہیں اورچیف آپریٹر نے اپنی ساری توجہ اپنے چیرلفٹ کے نظام کوبہتر بنانے کی بجائے مہمانوں پر دے رکھی ہئے اور سرکاری خزانے سے لاکھوں روپئے خراچ کر رہئے ہیں جبکہ اپنی زندگی کے قیمتی بتیس سال چیرلفٹ کو دینے والے بنیامین جو چند دن قبل دل کادورہ پڑنے سے وفات پاگیا تھا کے گھر والوں بیس ہزار روپے دے کر ٹرخا دیا گیا ہئے ہم وزیراعلی پنجاب چیف سیکرٹری اور ٹی ڈی سی پی کے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کے وہ پتریاٹہ چیرلفٹ کے کرپٹ اور نااہل جنرل منیجر محسن فضل اور چیف انجینئر فہیم انور کے خلاف فوری طور پر محکمانہ قانونی کاروائی کرانے کے حکامات جاری کریں تاکہ پتریاٹہ چیرلفٹ کا نظام بہتر ہئونے کے ساتھ ساتھ کرپشن کاخاتمہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :