مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق تاریخ میں نیا باب رقم کرنے کیلئے بے تاب‘ ہر حال میں 24 نومبر کو ایل او سی کراس کرنے کا عزم

بدھ 16 نومبر 2016 18:12

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء)صدر جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی کال پر خون کا آخری قطرہ تک بہاکر کال کو کامیاب بنائیں گے۔24 نومبرملکی تاریخ میں ایک نیا باب قائم کرے گا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے بے گناہوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا وقت آن پہنچا ہے تمام پارٹی کارکن پارٹی صدر سردار عتیق احمد خان کی کال پر لبیک کہتے ہوئے سیز فائر لائن کے ٹوٹے ٹوٹے کر دیں گے اوراپنا حق بھارت سے چھین کر لینے کے سواء دوسرا کوئی اور آپشن باقی نہ بچا ہیآل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس یونین کونسل چھتر کلاس کے سیکرٹری جنرل سردار صفید عباسی نے کہا ہے کہ 24نومبر کو مسلم کانفرنس نئی تاریخ رقم کریگی۔

صدر جماعت کی کال پر ریاست بھر میں کارکنان تیاریوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

حلقہ کھاوڑہ کی یونین کونسل چھتر کلاس سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان اور عوام ایل او سی کی جانب ہونیوالے مارچ میں شرکت کرینگے۔ گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے ہمیشہ تحریک آزادی کیلئے مثبت کردار ادا کیا۔ روزاول سے لیکر آج تک تحریک آزادی کشمیر میں مسلم کانفرنس کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ اب صدر جماعت سردار عتیق احمد خان نے سیز فائر لائن توڑنے کا اعلان کرکے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے مثبت قدم اٹھایا۔