عدالت عالیہ لاہور میں موسم گرما اور سرما کی تعطیلات کو ختم کرانے کی درخواست پر بار ایسوسی ایشنوں کو نوٹس جاری

بدھ 16 نومبر 2016 18:40

عدالت عالیہ لاہور میں موسم گرما اور سرما کی تعطیلات کو ختم کرانے کی ..
لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ لاہور میں موسم گرما اور سرما کی تعطیلات کو ختم کرانے کے لیے دائر درخواست پرپنجاب کی تمام بار ایسوسی ایشنوں کو 15 دسمبر کے لئے نوٹس جاری کر دیئے۔یہ درخواست لائیرز فاؤنڈیشن کی جانب سے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موسم گرما اور سرما کی سالانہ تعطیلات انصاف کی فوری فراہمی میں رکاوٹ ہیں۔

(جاری ہے)

عدالتی چھٹیوں کے باعث دور دراز سے آنے والے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ عدالتوں میں پہلے ہی مقدمات کی ایک بہت بڑی تعداد زیر التوا ہے،،عدالتی چھٹیوں کے سبب زیر التواء مقدمات کی تعداد میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فرامی انصاف کو یقینی بنانے کے لئے موسم گرما اور سرما کی تعطیلات کو ختم کرنے کے احکامات صادر کرئے۔جس پر عدالت نے پنجاب کی تمام بار ایسوسی ایشنوں کو 15 دسمبر کے لئے نوٹس جاری کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :