ای کارڈز کے ذریعے صوبہ کے پانچ لاکھ کاشتکار بلاسود قرض حاصل کرسکیں گے،رانا بابر حسین

بدھ 16 نومبر 2016 18:47

لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ ای کارڈز کے ذریعے صوبہ پنجاب کے پانچ لاکھ کاشتکار و مزارعین 25ہزار روپے ربیع اور 40ہزار روپے خریف کے سیزن کے لئے بلاسود قرض حاصل کرسکیں گے۔ اس سکیم سے مستفید ہونے والے کاشتکاروں کو 2500سے 4200روپے فی ایکڑ اضافی آمدن ہوگی اور جی ڈی پی میں 7ارب روپے سے 12ارب تک کا اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں ، اس سکیم سے وہ اپنا ذریعہ معاش بہتر انداز میں چلا سکیں گے ، کسان کو اگر اس کی مالی مشکلات کم کرنے کیلئے کوئی ذریعہ میسر آجائے تو وہ زیادہ لگن اور محنت سے کام کرے گا جس سے اس کی زرعی اجناس بہتر ہوگی اور اس کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا ۔حکومت پنجاب نے کسان کو مالی مشکلات سے نجات دلانے کے لئے یہ سکیم متعارف کرائی ہے ۔ حکومت پنجاب ہر شعبہ میں اصلاحات لارہی ہے جس سے ان شعبوں کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے ۔