تاجر برادری کو ترکی کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے میں بے حدخوشی ہوگی،ملک طاہر جاوید

بدھ 16 نومبر 2016 18:47

لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان کی تاجر برادری ترک صدر طیب اردگان اور ترکی کے کاروباری طبقہ کو دل کی گہرائی سے خوش آمدید کہتا ہے اور دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا عہد کرتا ہے۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر ملک طاہر جاوید نے یہاں بدھ کے روز اپنے خیر سگالی پیغام میں کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری کو ترکی کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے میں کئی گنا خوشی ہوگی۔

ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ باہمی تجارت سے محض کاروباری حجم بڑھانا مقصود نہیں بلکہ برادرانہ اخوت و محبت اور خبر گیری کے رشتوں کی آبیاری اور مسلم امہ کی بنیاد مضبوط کرنا مقصود حقیقی ہے۔انہوں نے اس امر کو خوش آئند قرار دیا کہ مسلم امہ اور بین الاقوامی مسائل بارے ترکی کے صدر طیب اردگان اوروزیر اعظم محمد نواز شریف کی سوچ اور فکر میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ پوری قوم ترک صدر کے دورہ کوقدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے طیب اردگان کے خطا ب کو تمام ممبران خوشی سے سنیں گے۔ ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ طیب اردگان کے خطاب کے لیے منعقد ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایک سیاست دان نے بائیکاٹ کرکے اپنی محدود سوچ اور ناسمجھی کا ثبوت دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :