سیاست سے بالاترہوکرشہرکی خدمت کروں گا۔وسیم اختر

سندھ حکومت سے مطالبہ ہے کہ اختیارات لوکل گورنمنٹ کودیے جائیں تاکہ عوام کے حقوق کیلئے جدوجہدکرسکوں۔میئرکراچی کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 16 نومبر 2016 18:31

سیاست سے بالاترہوکرشہرکی خدمت کروں گا۔وسیم اختر

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16نومبر2016ء):میئرکراچی وسیم اخترنے کہاہے کہ مینڈیٹ کی پاسداری اورسیاست سے بالاترہوکرشہرکی خدمت کروں گا،سندھ حکومت سے مطالبہ ہے کہ اختیارات لوکل گورنمنٹ کودیے جائیں تاکہ عوام کے حقوق کیلئے جدوجہدکی جائے۔انہوں نے مزارقائدپرحاضری کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جیل کے دنوں میں ہمت بڑھانے پرکارکنوں کامشکورہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر،صوبے اور ملک کی خدمت مینڈیٹ کی پاسداری اورسیاست سے بالاترہوکرکروں گا۔سندھ حکومت سے مطالبہ ہے کہ اختیارات لوکل گورنمنٹ کودیے جائیں تاکہ عوام کے حقوق کیلئے جدوجہدکی جائے۔کراچی کے عوام کے مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کروں گا۔وسیم اخترنے کہا کہ پارٹی کارکنان سمیت کراچی کی پوری عوام کا شکریہ اداکرتاہوں۔میری دعاہے کہ جن کارکنان پرجھوٹے مقدمات ہیں ان کو بھی رہائی ملے۔