ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجن پور نے 66پی ٹی سی اور ای ایس ٹی ان ٹرینڈ اساتذہ کو مستقل کردیا

بدھ 16 نومبر 2016 18:47

راجن پور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجن پور نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے ضلع راجن پور کے 66پی ٹی سی اور ای ایس ٹی ان ٹرینڈ اساتذہ کو مستقل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ثناء اللہ خان سہرانی نے "اے پی پی "کو بتایا کہ 1983سے 1990کے دوران تعینات ہونے والے ان ٹرینڈ پی ٹی سی او ر ای ایس ٹی 66اساتذہ نے فائلیں جمع کرائی تھیں، چھان بین کے بعد مستقلی کے آرڈر زکردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ضلع راجن پور کے مزید کوئی ان ٹرینڈاساتذہ مستقل ہونے سے رہ گئے ہوں تو فوری طور پر اپنی فائلیں جمع کرائیں تاکہ ان کو بھی مستقل کیاجائے۔