سٹیشنری آئٹمز پر 17فیصد سیلز ٹیکس کی چھوٹ بحال کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے ،خامس سعید

بدھ 16 نومبر 2016 18:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) لاہور۔16 نومبر(اے پی پی )آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن (ایپما) نے کہا ہے کہ کاپی سمیت دیگر سٹیشنری آئٹمز پر 17فیصد سیلز ٹیکس کی چھوٹ بحال کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

(جاری ہے)

سینئر رہنما ایپما و ممبر مجلس عاملہ لاہور چیمبر خامس سعید بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس چھوٹ کے خلاف لگاتار احتجاج پر اس سال بجٹ میں یہ چھوٹ ختم کردی گئی تھی کیونکہ اس کی وجہ سے جہاں حکومتی خزانے کی مد میں کروڑوں کا نقصان ہورہا تھا وہاں کمرشل درآمد کنندگان کا کاروبار تباہ ہوگیا تھا اور وہ مارکیٹ میں اس مال کا مقابلہ کرنے سے قاصر تھے۔

خامس سعید بٹ نے کہا کہ اس سال بجلی میں حکومت نے تقریباً 200ارب روپے کے ریونیو اقدامات اٹھائے جس کے تحت سٹیشنری آئٹمز اور کاپی مینوفیکچرنگ پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کردی گئی تھی لیکن اب اس خبر سے پیپر درآمد کنندگان شدید اضطراب میں مبتلا ہیں۔