وفاقی محتسب کی ہدایت پر وومین یونیورسٹی میں شہید ہونے والی طالبہ کے والد کو سمارٹ کارڈ کی انشورنس کی رقم ایک لاکھ روپے ادا کردی گئی

بدھ 16 نومبر 2016 18:52

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) وفاقی محتسب کی ہدایت پر وومین یونیورسٹی میں شہید ہونے والی طالبہ کے والد کو سمارٹ کارڈ کی انشورنس کی رقم ایک لاکھ روپے ادا کردی گئی۔

(جاری ہے)

وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کوئٹہ کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی محتسب محمد سلیمان فاروقی وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کوئٹہ کی کوششوں کے ثمرات لوگوں تک پہنچانا شروع ہوگئے ہیں جس کے تحت وفاقی محتسب کے کیس نمبر Qta-66/14 میں نادرا حکام نے سمارٹ کارڈ کی انشورنس کی رقم مبلغ ایک لاکھ روپے شکایت کنندہ کو اس کی بیٹی کی وفات پر جو گزشتہ سال سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں بم دھماکے میں شہید ہوئی تھی ادا کردی گئی ہے جوکہ ایک قابل قدر اقدام ہے۔

متعلقہ عنوان :