میرپورخاص کیلئے ڈھائی ارب روپے کا ترقیاتی پیکج وزیر اعلیٰ سندھ کو منظوری کیلئے بھیجا ہے، ڈپٹی کمشنر

بدھ 16 نومبر 2016 18:57

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) ڈپٹی کمشنر سید مہدی علی شا ہ نے کہا ہے میرپورخاص شہر کی ترقی کیلئے ڈھائی ارب روپے کا ترقیاتی پیکج وزیر اعلیٰ سندھ کو منظوری کیلئے بھیجا گیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ایوان ِ صنعت و تجارت میرپورخاص کے وفد سے ملاقات میں کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایوان کے صدر احمد سعید قائم خانی، نائب صدر میر زمان خان، اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین اظہر کریم جیلانی ، اعظم بیگ اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ شہرکے مسائل حل کرانے اور فلاح وبہبود کیلئے تاجر برادری اور ضلعی انتظامیہ کے ممبران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔انہوںنے وفد کی گذارش پر ایوان صنعت و تجارت کے صدر اورایک ممبرکو مینگو فیسٹیول مینیجمنٹ کمیٹی میں شامل کرنے،شہر کے لئے 2فائر بریگیڈ گاڑیاں دلانے اور شہر کے نہ مکمل ترقیاتی کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے متعلقہ اداروںکو احکامات جاری کرنے کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :