آئی جی سندھ کا ایس ایچ او گڑھی یاسین کے لیے دولاکھ روپے نقد انعام وتعریفی سند کا اعلان

بدھ 16 نومبر 2016 19:07

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) شکارپور کے علاقے تھانہ گڑھی یاسین کی حدود میں امن وامان کے حالات پر کنٹرول اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے ضمن میں عمدہ اور بہترین حکمت عملی اختیار کرنے پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ایس ایچ او گڑھی یاسین کے لیے دولاکھ روپئے نقد انعام وتعریفی سند کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق ایس ایس پی شکارپور نے بتایا کہ قبائلی تصادم کے انسداد اور لوگوں کی جان ومال کے تحفظ کے ضمن میں گڑھی یاسین پولیس اور مسلح افراد کے درمیان مقابلے کے دوران ایس ایچ او گڑھی یاسین زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال برائے علاج روانہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :