سکھر، امریکی قونصل جنرل اور صوبائی وزیر تعلیم نے روہڑی میں بیدل بیکس کا افتتاح کر دیا

بدھ 16 نومبر 2016 19:07

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) امریکی قونصل جنرل گریس ڈبلیو شیلٹن اور صوبائی وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب ڈھر نے بدھ کے روز روہڑی ضلع سکھر میں بین الاقوامی ترقی کے امریکی ادارے (یو ایس ایڈ) کے تحت تعمیر کیے گئے سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام فنڈ سے چلنے جدید ترین اسکول بیدل بیکس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب میں امریکی قونصلر جنرل نے اظہار خیالات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت پاکستان میں تعلیمی ترقی و فروغ کی خواہاں ہے ، جس کے لیے اسکولوں کو صوبائی حکومت نے سندھ کے اشتراک سے یو ایس ایڈ کے تحت تعمیر کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقوں کے مقامی بچوں کو سیکھنے اور پاکستان کو اپنی مکمل صلاحیتوں کے ادراک میں مدد ملے گی ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم سندھ، جام مہتاب ڈہر نے صوبہ سندھ میں تعلیم کو جدید طور پر ترقی دینے اور مضبوط کرنے میں تعاون و امداد پر امریکی حکومت کی تعریف کی اور کہا کہ تعلیم حکومت سندھ کے باسیوں کی ترجیح ہے اور ہم تعلیم کے میدان میں اصلاحات میں مدد کرنے کے لیے امریکی عوام کے شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعلیم کا انتظام تنظیمات کی لانچنگ میں تکنیکی مدد صوبے میں اسکول کی تعلیم کی بہتری کے معیار کے لئے مدد ملے گی ، سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کے تحت آٹھ اضلاع میں 106 جدید سکول کی عمارات تک تعمیر کرائی جائیگی جبکہ فی الوقت پانچ اسکولوں کا جلدرواں برس افتتاح ہو گا جبکہ 71 زیر تعمیر ہیں۔ تقریب سے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ، سید ناصر حسین شاہ اور میئر سکھر ارسلان شیخ نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :