پاک فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے،امام الدین کھوسو

بدھ 16 نومبر 2016 19:09

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستا ن مسلم لیگ (ن) ضلع سکھر کے صدرامام الدین کھوسو نے کہا ہے کہ پاک فوج بھارت کو لائن آف کنٹرول پرمنہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، افواج پاکستان کے ساتھ ملک کا بچہ بچہ دفاع کے لئے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) سکھر کے رہنمائوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سیکریٹری خورشید احمد میرانی، فتح ابڑو، شیخ نظام جان، جاوید پٹھان سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ (ن) ضلع سکھر کے صدر نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی ہے، ملک نے ہمیشہ ترقی کی ہے اور ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والے بھی گزشتہ تین سالوں سے روڑے اٹکاتے آرہے ہیں، گوادر بندرگاہ کا افتتاح (ن) لیگ کی حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مخالفین کو ملک کی ترقی برداشت نہیں ہورہی تاریخ گواہ رہے گی کہ مسلم لیگ (ن) کے دور اقتدار میں ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان چین دوستی نے یہ ثابت کردیا کہ پاکستان کی معیشت کو اب مضبوط ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت میں چین نے گوادر ایئرپورٹ کے منصوبے کا بھی اعلان کیا ہے، جس پر جلد کام شرو ع ہوجائے گا جس سے ملکی معیشت کو مزید مضبوطی و ترقی ملے گی۔ آخر میں گزشتہ روز بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کیا گیا اور شاہ نورانی درگاہ پر ہونے والے حملے میں جاں بحق افراد کی مغفرت کے لئے دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :