نیب سکھر کو کرپشن کیخلاف پانچ ہزار سے زائد شکایات وصول ہوئیں ۔ ڈی جی نیب سکھر

بدھ 16 نومبر 2016 19:09

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) قومی احتساب بیور سکھر کے ڈائریکٹر جنرل الطاف باوانی نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف جنوری2015سے 2016 تک 5ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں جن کیخلاف شکایات موصول ہوئیں ان میں چار سیاستدان شامل ہیں، جبکہ اکثر شکایات سرکاری افسران کیخلاف وصول ہوئی ہیں،نیب سکھرکی جانب سی11کیسوں کی جانچ مکمل کر لی ہے جن میں سے 6 ریفرنس عدالت کو بھیجے گئے ہیں، جبکہ 37 پر جانچ جاری ہے، انہوںنے بتایا کہ کرپشن کے 14 کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے جس میں سے 7 پر فیصلہ آنے پر سزائیں دی گئی ہیں، جبکہ نیب کرپشن کیس میں 199 اور عدالت کی طرف سے 180جوابدار گرفتار اور ورانٹ جاری کیے گئے ہیں، جن میں سے 19 کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں دوگنارقم دینے کے بہانے لوگوں کورقم سے محروم کرنے والا ڈٓان گولو بھی شامل ہے، انہوںنے مذید بتایا کہ کرپشن مقدمات میں 180 ملزمان ضمانت پر ہیں ، سرکاری اداروںمیں کرپشن کی بیشتر شکایات ملی ہیں، ان کی جانچ کی جا رہی ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ قانون نیب کو اجازت دیتا ہے کہ صوبائی چیف سیکریٹری کو آگاہ کیے بغیر کرپشن کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا سکے ، انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے 4 افسران کو گرفتار کرنے کے بعد انکی گاڑی پر فائرنگ کرائی گئی ،انہوںنے مذید بتایا کہ سیپکو کے ساتھ نا دھندگان کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 30کروڑ روپے سے زائد رقم واپس کرائی گئی ہے

متعلقہ عنوان :