Live Updates

تحریک انصاف کا پانامہ ہنگامے کے بعد نیوز لیک کا معاملہ بھی سپریم کورٹ میں لے جانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی معاملے میں حکمران خاندان کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے شواہد عدالت میں پیش کرے گی

بدھ 16 نومبر 2016 19:13

تحریک انصاف کا پانامہ ہنگامے کے بعد نیوز لیک کا معاملہ بھی سپریم کورٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ کے ہنگامے کے بعد نیوز لیک کا معاملہ بھی سپریم کورٹ میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے‘ پی ٹی آئی معاملے میں حکمران خاندان کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے شواہد عدالت میں پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ اس لئے کیا ہے کیونکہ وہ جسٹس (ر) عامر رضا کی سربراہی میں قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی کو مسترد کر چکی ہے۔

تحریک انصاف شریف فیملی کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے ثبوت پیش کریگی۔ نیوز لیک کی تحقیقات کیلئے وزارت داخلہ 7 رکنی کمیٹی قائم کر چکی ہے جس میں آئی ایس آئی، آئی بی، ایم آئی کا ایک ایک رکن، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، پنجاب کے محتسب اور ڈائریکٹر ایف آئی اے شامل ہیں۔…(رانا)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات